شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز نے حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، حاجی علی احمد، حاجی میاں محمد الیاس اور انجینئر حاجی معراج دین کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کانظام عدل پراعتماد بحال کرناہوگا۔ مملکت خداداد پاکستان میںسائل کاانصاف کیلئے ایڑھیاں رگڑنا برداشت نہیں کیاجاسکتا ۔ حکمرانوں نے عوام کو ملک میں انصاف کی فراوانی اورقانون کی حکمرانی کیلئے اصلاحات کامژداتو باربارسنایا ہے لیکن کوئی عملی قدم نہ اٹھایا ہے فرسودہ نظام کے بوجھ سے ریاست ناکام ہوئی تو اس نظام کی اصلاح نہ کرنے والے حکمران اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ گرینڈقومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے نظام کی تبدیلی کیلئے دوررس اصلاحات کے بغیر اقدامات بے سود ہیں۔
عوام کانظام عدل پراعتماد بحال کرناہوگا:حاجی محمد نواز
Jul 25, 2021