فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے بھارتی تسلط سے چھٹکارے کی خاطر کشمیری حریت پسندوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان دیگر اسلامی ممالک کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر سرگرم کرے اور اقوام متحدہ کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر کردار ادا کرنے پر مجبور کرے، افغانستان کی موجودہ صورتحال کسی طور پر بھی خطے کیلئے سود مند نہیں اورپاکستان کو اس کا ادراک کرتے چوکنا رہنا ہوگا۔