ن لیگ ووٹ کوچوری نہیں ہونے دیگی: چودھری فیضان خالد 

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ آج آزاد کشمیر کے انتخابا ت میںمسلم لیگ (ن) اور اسکی اتحادی جماعت مسلم کانفرنس بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب ہوگی اگر وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تو اس کے بڑے بھیانک نتائج برآمد ہونگے نوازلیگ اب کسی صورت میں ووٹ کوچوری نہیں ہونے دیگی خود کشمیری عوام اپنی آزادی کیساتھ ساتھ ووٹ کی بھی حفاظت کریںگے وزیراعظم عمران خان کے تمام حکومتی وسائل کیساتھ جلسے بری طرح ناکام ہوئے ہیں کشمیری عوام نے انتخابات سے قبل ہی نواز شریف کے حق میںفیصلہ دیدیا ہے مریم نواز کے جلسوں میں کشمیری عوام کی شرکت نواز شریف بیانہ پر مہر کی تصدیق ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی اقامت گاہ پر پارٹی کارکنوںکے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر میاں اخلاق نیئر، طارق عزیز ملک ،چودھری ابوبکر ورک ،رانا خوشنود علی خان ،چودھری طارق محمود پنوں ودیگر بھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن