وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پیرپگارا سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر  تعزیت

Jul 25, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے جی ڈی اے و مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا  پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے  ان کی والدہ کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سید صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔جام کمال خان نے کہا کہ   دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالی تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔  وزیراعلی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری، سینیٹر دنیش کمار اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر رامین محمد حسنی اور میر نوید کلمتی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں