حسان حسیب الرحمن ازبکستان میں زیارت (مذہبی)سیاحت کے سفیر مقرر

Jul 25, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن اور ازبکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سعد اللہ تاشموف کے مابین اسلام آباد میں واقع ازبکستان کے سفارتخانے میں اہم اجلاس ہواحکومت ازبکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم عزیز عبدو کھیموف نے باضابطہ طور پر الشیخ محمد حسان حسیب الرحمن کو ازبکستان میں زیارت (مذہبی)سیاحت کے سفیر کے طور پر مقرر کیا الشیخ محمد حسان حسیب الرحمن اور مسلم بورڈ آف ازبکستان (وزارتِ مذہبی امور) کے مابین مذہب کے میدان میں موجودہ تعاون کو مزید تقویت بخش بنانے اور تقویت دینے اور دونوں ممالک کے مسلمانوں کے مابین مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے اس موقع پر حسان حسیب الرحمن نے ازبک ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ازبکستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک تجارت، اقتصادی تعاون، سیاحت اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے قریب آئے ہیں انہوں نے کہا کہ عید گاہ شریف تصوف اور زیارت سیاحت کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں