فتح جنگ(نامہ نگار ) فتح جنگ کے محلہ کرم خان کے رہائشی نذر حسین نے بیان دیا کہ اس کی بیٹی مریم بی بی کی شادی چار سال قبل حسن رضا ولد رضا سکنہ کرم خان روڈ سے ہوئی تھی جس سے اس کی تین سالہ بیٹی ایمان بی بی ہے اس کا خاوند اکثر اوقات مارپیٹ کرتا رہتا تھا گزشتہ روز متوفیہ نے اپنی بہن کو میسج کیا کہ میرے خاوند حسن نے مجھ پر سخت تشدد کیا میں اپنی بیوی اور بھانجے کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر گیا تو وہ گھر میں موجود نہ تھی استفسار کرنے پر حسن نے گالم گلوچ کی اور ڈنڈوں سے مجھے اورمیری اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مریم میرے ماموں کے گھر گئی ہے تاہم میری بیٹی کا موبائل مسلسل بند تھا ہمیں تشویش ہوئی کہ ملزمان نے میری بیٹی اور نواسی کو غائب کر رکھا ہے پولیس نے ہمیں فون کر کے بتایا کہ بچی اورخاتون کی نعشیں ملی ہیں ہسپتال پہنچ کر میں نے اپنی بیٹی اور نواسی کی نعشیں شناخت کر لیں ملزم حسن رضا نے اپنے بھائی علی اور بہنوں کے ہمراہ میری بیٹی پر تشدد کر کے اس کو ناحق قتل کیا ہے پولیس تھانہ فتح جنگ نے متوفیہ مریم کے والد نذر حسین کی مدعیت میں خاوند اس کے بھائی اور بہنوں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم مصروف تفتیش ہے ۔