پاکستان بھارت کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہونگے: امریکی نائب وزیرخارجہ

Jul 25, 2021

واشنگٹن(آئی این پی)قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔  تفصیلات کے مطابق امریکہ کے قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اورپاکستان کواپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے، ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند ہے، پاک بھارت مستحکم تعلقات آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ڈین تھامسن کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام سے انسانی حقوق سے متعلق معاملات کواٹھایاجائیگا، مستحکم افغانستان سے پڑوسی ممالک کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا نے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے دورہ بھارت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت سے انسداددہشت گردی اوردوطرفہ دفاعی امورپرگفتگوہوگی جبکہ افغان امن عمل، خطے کی صورتحال مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

مزیدخبریں