اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہید، 146 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس  (اے پی پی)فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے گذشتہ  روز ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ بیتا نامی گائوں میں ہونے والی ایک جھڑپ میں 140 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔برطانوی ذرائع ابلا غ کے مطابق  تشدد کا واقعہ رملہ شہر کے قریب اسرائیلی بستی کے خلاف مظاہرے کے دوران پیش آیا جہاں  اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں  ایکفلسطینی لڑکے کی موت واقع ہو گئی  اور 146فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے9عام گولیاں لگنے سے اور 34 ربڑ کی گولیوں اور 87 آنسو گیس کے استعمال کی وجہ سے زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نابلس شہر کے جنوب میں گیوت ایواتر بستی کے علاقے میں ہنگا مے کے دوران  سینکڑوں فلسطینیوں نے فوج پر پتھرائو کیا جس پر  ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے  وسائل کا استعمال کیا گیا۔واضح رہے کہ  یہودی آبادکاروں نے مئی کے شروع میں ایواتر کی بستی قائم کی تھی  تعمیرات قانون کے خلاف  ہونے کی وجہ سے  فلسطینیوں کی جانب سے مظاہروں کا سبب بن گئی۔

ای پیپر دی نیشن