لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا۔ذرائع کے مطابق سیریز مہندا راج پکسا انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں ہوگی۔ جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔معاملات طے ہونے پر سیریز کا وینیو اور شیڈول پی سی بی سے شیئر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیریز یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے کا امکان ہے جبکہ سیریز میں تین ون ڈے شامل ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان نے سیریز کے لیے ون ڈے سکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔
پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان
Jul 25, 2021