لاہور(سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت،میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دے کر عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے جس ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ہمیں بطور کارکن ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں۔پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سید عباس رضا رضوی،ٹکٹ ہولڈرز چوہدری سلیم صادق،چوہدری عبد اللہ طاہر،ویمن ونگ کی صدر شازیہ احمد،میجر (ر) احمد،محمد اشرف خان سوہنا،چوہدری شہزاد شفیع،قاری حفیظ اللہ بلوچ،سماجی راہنما قمر عباس مغل،محمد آصف گجرسمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجو د تھی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اداروں پر عام آدمی کا اعتماد بحال کرنے کے لیے سرکاری افسران کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے مؤثر اقدامات ضروری ہیں،ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے جس محنت اور احساس ذمہ داری کے ساتھ عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کا کام سر انجام دیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔
پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں کلین سویپ کریگی: محمودالرشید
Jul 25, 2021