لاہور( خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف نے لاہور کے تین درباروں کے ارد گرد تجاوزات ہٹانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا،مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ داتا دربار، بی بی پاک دامن اور میاں میر کے اردگرد تجاوزات کی موجودگی سے زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا فوری طور پر آپریشن کرکے تجاوزات ہٹائی جائیں۔