حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حافظ آباد کے گائوں کڑیالہ میں چھپکلی زدہ چاول کھانے سے 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جس پر انہیں تشویشناک حالت میں ڈی۔ایچ۔کیو ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حالت غیر ہونے والوں میں رمضان، لقمان، علی، اقرائ، فیصل، شہزاد، عبدالرحمن، حفظہ عباس، رضیہ وغیرہ شامل ہیں۔