راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس: 2 افسروں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز توسیع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے راولپنڈی رنگ روڑ منصوبہ میں  کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت میں دونوں سرکاری افسروں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی۔ سابق کمشنر راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد محمود اور سابق اسسٹنٹ کمشنر پروجیکٹ لینڈ ریکوزیشن کولیکٹر وسیم علی تابش کو مزید جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔ فاضل عدالت نے کیس پر سماعت کی۔ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی اور عدالت کو بتایا گیا مزید لینڈ ریکارڈ کے متعلق تفتیش کرنا باقی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...