لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے علاقے رائیونڈ مانگا روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر سوشل سکیورٹی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران خاتون کی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ڈیلیوری ہو گئی۔ ریسکیو 1122 نے ماں اور بچے کو بحفاظت ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
رائیونڈ‘ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا
Jul 25, 2021