لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججوں کے طور پر تقرر

Jul 25, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپیکشن ججز مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے انسپیکشن ججز کے تقرر کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی تمام اضلاع کے انتظامی جج ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شہزاد احمد خان لاہور کی عدالتوں کے انسپیکشن جج، جسٹس شجاعت علی خان، راولپنڈی اور جسٹس عائشہ اے ملک ملتان، جسٹس شاہد وحید سرگودھا، جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور، جسٹس شاہد بلال حسن گوجرانوالہ، جسٹس عالیہ نیلم ننکانہ صاحب ، جسٹس عابد عزیز شیخ ساہیوال، جسٹس مسعود جہانگیر فیصل آباد کی عدالتوں کے انسپیکشن جج مقرر اور جسٹس صداقت علی خان اٹک اور جسٹس شہباز رضوی ڈی جی خان، جسٹس شاہد جمیل خان خانیوال، جسٹس فیصل زمان خان اوکاڑہ، جسٹس مسعود عابد نقوی منڈی بہاوالدین، جسٹس مرزا وقاص رؤف چکوال اور جسٹس چوہدری اقبال چنیوٹ جبکہ جسٹس سردار احمد نعیم وہاڑی، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی گجرات، جسٹس شہرام سرور چوہدری قصور، جسٹس شاہد محمود سیٹھی سیالکوٹ، جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر مظفر گڑھ کی عدالتوں کے انسپیکشن جج مقررکر دیئے گئے۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال راجن پور اور جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جسٹس جواد حسن جھنگ اورجسٹس مزمل اختر شبیر رحیم یار خان، جسٹس چوہدری عبدالعزیز جہلم اور جسٹس انوار الحق پنوں، میانوالی، جسٹس فاروق حیدر کو شیخوپورہ اور جسٹس وحید خان کو بھکر کی عدالتوں کا انسپیکشن جج مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس رسال حسن سید لیہ اور جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن شریف، جسٹس صادق محمد خرم بہاولنگر اور جسٹس سہیل ناصر نارووال، جسٹس شکیل احمد لودھراں اور جسٹس صفدر سلیم شاہد حافظ آباد اور جسٹس رضا محمد قریشی خوشاب کی عدالتوں کے انسپیکشن جج مقرر کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں