تمام کلیکشن پوائنٹس سے آلائشیں اٹھانے کے بعد کلئیر کردیئے گئے 

کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے زیرانتظام قربانی کے جانوروں کے لئے بنائے گئے کلیکشن پوائنٹس رات تک کلیئر کرکے چونے کا چھڑکا کردیا گیا تھا جبکہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کی ہدایت پر تمام کلیکشن پوائنٹس دھونے کے بعد دوبارہ چونے کا چھڑکا اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دیگر تفصیلات میں عیدالاضحی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر                  81345ہزارٹن آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا جبکہ آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹرنچز میں مدفون کی گئیں عید کے تینوں دن ہیڈ آفس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور تمام اضلاع میں بنائے گئے شکایتی مراکز پر تینوں دن میں مجموعی طور پر 1907 شکایات موصول ہوئی ان شکایات کا 90 فیصد ازالہ یقینی بنایا گیا جبکہ مزید پر کام جاری ہے علاوہ ازیں جانوروں کی باقیات اور علاقوں سے کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے۔جبکہ تمام سپروائزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقوں میں جا کر آلائشوں سے متعلق صفائی کی صورتحال چیک کریں۔دیگر تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی 17909 ہزار ٹن، ضلع شرقی 17125 ہزار ٹن، ضلع غربی 20077 ہزار ٹن، ضلع جنوبی 17558 ہزار ٹن، ضلع کورنگی2894 ہزار ٹن اور ملیر 5782ہزار ٹن آلائشیں و کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل و مدفون کیا گیا۔آلائشوں کو مدفون کرنے کے بعد ٹرینچز میں چونے کا چھڑکااور جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنایا گیا ہے۔
 کلیکشن پوائنٹس

ای پیپر دی نیشن