کراچی ( نیوز رپورٹر رپورٹر) ماں سہاراویلفیئر ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نجمہ خانم عباسی نے کہاہے قربانی کا جذبہ عیدالاضحی تک محدود نہیں رہناچاہئے، بلکہ ساراسال ہر مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے لئے ایثار اور محبت کا جذبہ قائم رکھے ،خوشی کے لمحات میں اپنے محلے پڑوس اور اطراف کے لوگوں کی خبر گیری اپنے عزیزاقارب سے مسلسل رابطہ رکھ کر ہم معاشرے کو حقیقی طورپر فلاحی معاشرہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں ہمیں اپنااپنا کردار اداکرتے رہناچاہئے،مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا فروغ ملکی حالات کے تناظر میں وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کرناداروبے سہاراافرادکی مدداور حوصلہ افزائی کریں تاکہ ان میں احساس محرومی نہ پیداہواور وہ وطن عزیز کی تعمیروترقی میں اپناحصہ شامل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لواحقین کو خوشی کے ان مواقعوں پر شریک کرنا چاہئے۔