ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی پریس کلب کی سالانہ انتخابات میں قاضی اگن شر دوبارہ صدر منتخب ہوگئے، گزشتہ روز ڈہرکی پریس کلب میں الیکشن چیرمین سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین جام فتاح سمیجو اور ممبر اسد پتافی کی نگرانی میں انتخابات ہوئے، انتخابات میں قاضی اگن شر ڈہرکی پریس کلب کے ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے، جبکہ سینئر نائب صدر تنویر مہر، نائب صدر پیر بخش راجڑی، جنرل سیکریٹری عمران آصف نیازی، جوائنٹ سیکریٹری اعظم سہریانی، خزانچی لیاقت اعوان، اطلاعات سیکریٹری طاہر عباس اور آفس سیکریٹری صادق لغاری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،کامیاب امیدواروں کے سامنے کھڑے تمام امیدواروں نے فارم واپس لے لئے، جبکہ مجلس عاملہ کے لئے اشر مغل، ڈیوڈ لطیفی اور راجہ فرخ اختر بھی بنا مقابلہ کامیاب ہوگئے، کامیابی کے بعد سیاسی و سماجی اور شہری ڈہرکی پریس کلب پہنچ کر کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر نو منتخب صدر قاضی اگن شر نے کہا کہ میں انتہائی مشکور ہوں اپنے صحافیوں بھائیوں کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے ایک پھر ڈہرکی پریس کلب کا صدر منتخب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے کے بعد ڈہرکی پریس کلب کی ترقی کے لئے اپنے ساتھیوں سے مل کر بھرپور کام کیا اور آج ڈہرکی پریس کلب ایک بہترین ادارہ بن چکا ہے، ڈہرکی پریس کلب عوام کا آواز بن چکا ہے اور عوام کی عواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کا کام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے پریس کلب میں صحافی بھائیوں کے لئے ممبر شپ کے لئے دروازے بند تھے صدر منتخب ہونے کے بعد ممبر شپ کی جبکہ آئندہ بھی کام کرنے والے صحافیوں کو ممبر شپ فراہم جائے گی اور پریس کلب کی ترقی کے لئے کام جاری رہے گا۔
ڈہرکی پریس کلب کے انتخابات