صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز کا از سر نو تعین 

Jul 25, 2021

ملتان(سپیشل رپورٹر)صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز کا از سر نو تعین کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کی منظوری بعد انسپکشن ججز پر مشتمل لسٹ جاری کردی گئی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔سینیر جج  جسٹس ملک شہزاد احمد خان ضلع لاہور، جسٹس شجاعت علی خان ضلع راولپنڈی، جسٹس عائشہ اے ملک ملتان کی ضلعی عدالتوں ، جسٹس شاہد وحید سرگودھا، جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور، جسٹس شاہد بلال حسن گجرانوالا، جسٹس مس عالیہ نیلم ننکانہ صاحب، جسٹس عابد عزیز شیخ ساہیوال، جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر فیصل آباد، جسٹس صداقت علی خان اٹک،جسٹس سید شہباز علی رضوی ڈی جی خان، جسٹس شاہد جمیل خان خانیوال، جسٹس فیصل زمان خان اوکاڑہ، جسٹس مسعود عابد نقوی منڈی بہاؤالدین، جسٹس مرزا وقاص رؤف چکوال، جسٹس چوہدری محمد اقبال چینیوٹ،  جسٹس سردار احمد نعیم وہاڑی،مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی گجرات، مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری قصور، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی سیالکوٹ، مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر مظفر گڑھ ،مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال راجن پور،مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ،مسٹر جسٹس جواد حسن جھنگ،مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر رحیم یار خان،مسٹر جسٹس چوہدری عبدالعزیز جہلم، جسٹس انوار الحق پنوں میانوالی ، جسٹس فاروق حیدر شیخوپورہ، جسٹس محمد وحید خان بھکر، جسٹس رسال حسن سید لیہ، جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن شریف،جسٹس صادق محمود خرم بہاولنگر ، جسٹس سہیل ناصر نارووال، جسٹس شکیل احمد لودھراں، جسٹس صفدر سلیم شاہد حافظ آباد اور  جسٹس محمد رضا قریشی کو خوشاب کی ضلعی عدالتوں کا انسپکشن جج مقرر کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں