آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہے ہیں،سندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی. شیخ رشید

Jul 25, 2021 | 22:44

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہے ہیں اورسندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، سندھ میں بھی جلد حکومت بنائیں گے۔ ہمارے شہر کی روایت ہے کہ ہم الیکشن میں نہیں لڑتے۔ پنڈی شہر نے ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے، الیکشن میں پہلی بار تحریک انصاف پنڈی میں جیتی جبکہ کیش گروپ ہار گیا اور بلا جیت گیا، اب شہر کو ترقی دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے تھے کشمیری ہیں، کیا تمہارا ڈومیسائل کشمیرکا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق، ان کے خاندانی سرٹیفکیٹ پیش کر سکتے ہیں جب کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا اور اس کا دنیا میں ڈنکا بجائے گا۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ تعالی عزتوں کے فیصلے کرتا ہے، عمران خان نے راولپنڈی میں ایک رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، بڑے بڑے امیدوار منہ دیکھتے رہ گئے۔شیخ رشید نے کہا کہ بڑے شہروں میں الیکشن آسان ہوتا ہے۔ گزشتہ روز ہی لاہور میں کہہ دیا تھا کہ سات بجے نتائج کا اعلان کروں گا۔ پاکستان میں دنیا کے بڑے کام عمران خان کرنے جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی طرح راولپنڈی، لاہور اور پشاور سے بھی جعلی شناختی کارڈ نکالنے جا رہا ہوں۔ راولپنڈی شہر نے ثابت کیا عوام عمران خان کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو پیسہ خرچ ہوا اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتا، یہ جمہوریت کی توہین ہے۔ عمران خان اس لیے کہتے ہیں کہ الیکٹرانک مشین کا الیکشن کروایا جائے تاکہ دھاندلی کو روکا جا سکے۔

مزیدخبریں