پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوروزہ ہیلتھ ڈائیلاگ آج سے شروع ہوگا  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوروزہ ہیلتھ ڈائیلاگ (آج)سے شروع ہوگا ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں چار رکنی وفد ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گیا ،امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان  اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر حکام   25 جولائی کو وفد میں شریک ہوں گے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق دونوں اطراف صحت کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے جامع ایجنڈا پر بات چیت کریں گے ۔ ترجمان نے کہاکہ مذاکرات کے مختلف سیشن میں وزارت صحت کے حکام۔اور  ماہرین اور حکام  پاکستان سے ورچوئلی شرکت کریں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صحت کے بارے میں مذاکرات پاکستان اور امریکہ میں قریبی تعلقات کی مثال اور اہم ترین سنگ میل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 75وہویں سالگرہ شاہان شان سے منانے کی ایک کڑی ہے اس لیے ان اہم مزاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہونے کا امکان ہے ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ مذاکرات صحت کے شعبے میں اہم ترین سنگ میل۔اور کامیابی ہو گی ،ہیلتھ ڈائیلاگ میں صحت کے سات بڑے اہم ترین امور  پر بات چیت کریں گے ۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایاکہ امریکی ادارے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور این آئی ایچ کے درمیان تعاون پر بات ہوگی ،کرونا وبا پر کنٹرول کا معاملہ زیربحث آئیگا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مستقبل میں کسی وبا کے مقابلے میں تعاون پر بات چیت ہوگی ،بارڈرہیلتھ سروسز سیکورٹی کو مضبوط کرنے پر بات چیت ہو گی تاکہ کسی بھی ناگہانی وباء یا وائرس کو ملک میں روکنے سے بچا جا سکے ۔عبد القادر پٹیل نے کہاکہ مذاکرات میں ماں اور بچے کے صحت سے متعلق اور غذآئیت سے متعلق بھی بات چیت ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...