وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، حکومتی اتحاد کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)پنجاب وزیر اعلی انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں جانے کے بعد حکومتی اتحاد نے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے حکومتی اتحاد کی تمام سیاسی جماعتوں نے لارجر بنچ کی تشکیل کے مطالبے کیساتھ فریق بننے کا اعلان پہلے ہی کیا ہوا ہے حکومتی اتحادنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور پارٹی سربراہ پنجاب اسمبلی کے پچیس منحرف اراکین کو 63 اے کے استعمال سیڈی سیٹ کروایا سربراہ پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے بھی دس ق لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کے ووٹ کیلئے بذریعہ خط ہدایات جاری کیں یہی شق یہاں بھی لاگو ہوتی ہے ایک جیسے کیس کے دو الگ فیصلے ہرگز قابل قبول نہیں مسلم لیگ ن ایم کیو ایم جے یو آئی اے این پی سمیت تمام  حکومتی جماعتوں کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے اور موجودہ بنچ پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کامطالبہ بھی کیابوا ہے بصورت دیگرکیس میں قانونی اور آئینی تقاضے پورے نہ کئے گئے تو حکومتی جماعتوں نے جارحانہ حکمت عملی اور شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...