سیکرٹری پنجاب بار کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے : وزیراعلٰی 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بادامی باغ میں سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ حمزہ شہباز شریف نے مقتول اشرف راہی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا ہے اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن