خیرپورسادات (نمائندہ نوائے وقت ) مرکز تعلیم سیت پور سمیت دیگر علاقوں میں موجود گورنمنٹ کے پرائمری اور مڈل سکولوں میں آنے والا فنڈ جون کے مہینے میں کاغذی منصوبوں میں غائب کردیا گیا جب کہ گورنمنٹ کے سکولوں میں بوگس سکول کونسل ممبران کی بھر مار ہے جن کو اپنی ذمہ داریوں کا کوئی پتہ نہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز یا اے ای او آفس کا کلرک فنڈ ہڑپ کر جاتے ہیں اکثر سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے طلباء کی تعداد روز بروز کم ہو رہی ہے صرف رجسٹروں میں بڑھ رہی ہے بچوں کے والدین اور سیاسی و سماجی حلقوں نے سی ای او ایجوکیشن . ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے