مشکل  معاشی حالات میں ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں: وسیم شیخ

ملتان ( نیوز رپورٹر )لائنز انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ گورنر محمد وسیم شیخ نے کہا ہے کہ معاشی سماجی مسائل کے پیش نظر مشکل ترین حالات میں ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پید اکی جائیں تاکہ ہمارا قومی تشخص اجاگر ہو اور دنیا کو مثبت پیغام دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ 305این ون کی سال 2022-23کی پہلی ڈسٹرکٹ گورنر ایڈوائزری کونسل میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت چیئرمین کونسل ملک شکیل ارائیں نے کی جبکہ میٹنگ میں لاہور،فیصل آباد اور ملتان سے کونسل ممبران نے شرکت کی جن میں سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر شفیع اللہ شیخ،عاطف منیر شیخ،خالد جمیل،اظہر چوہدری،شیخ ابراہیم،ندیم الحق،سید افتخار علی شاہ،خواجہ محمد فاروق،افضل سپرا،اعظم چوہدری،نصراللہ چوہدری،عمران حفیظ شیخ،مظفر اقبال قریشی شامل تھے۔ محمد وسیم شیخ نے کہا کہ لائنز ازم کی بہتری کے لئے کام کروں گا تاکہ لوگوں کی فلاح کے زیادہ سے زیادہ کام ہو سکیں انہوں نے کہا کہ رواں سال روڈ سیفٹی پر بھر پور کام کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن