ملک وقوم کی خدمت کے لئے سیدناعثمان غنیؓجیسا جذبہ چاہئے،پیر ارشدکاظمی

کراچی (سٹی نیوز)تحریک اہلسنّت پاکستان کے سربراہ پیر قاضی فیض رسول رضوی کی ہدایت پر ملک بھرمیں یوم سیدناعثمان غنیؓ منایاگیا،اس سلسلے میںکراچی سمیت سندھ بھرمیں تقاریب، محافل اور کانفرنسز کا انعقاد کیا،کراچی ضلع سینٹرل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاہے کہ ملک وقوم کی خدمت کے لئے سیدناعثمان غنیؓکا جذبہ چاہئے،سیدناعثمان غنی ؓ نے اسلام اورمسلمانوںکے لئے بڑی فیاضی سے اپنامال خرچ کیا،ہمہ تن اسلام کے لئے وقف رہے،جمع قرآن پاک آپؓ کا عظیم کارنامہ ہے،جس سے اختلاف ختم ہوگیااور پوری دنیامیںسیدناصدیق اکبرؓکامدون کیاہوانسخہ پڑھاجا تا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے یوم سیدناعثمان غنی ؓ پر شان سیدناعثمان غنیؓ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ سیدناعثمان غنیؓ کی شہادت تاریخ اسلام کی اول سازش تھی ،آپؓ کو اس حالت میں شہید کیاگیا کہ آپؓ تلاوت کلام پاک میں مشغول تھے۔حضرت عثمان غنیؒ کے کمالات اور خدمات کا احاطہ ناممکن ہے، آپؓ ذوالنورین تھے،اتنے حیادارکہ فرشتوں کو آپؓ سے حیاآتی،آپؓ نے امت کو ایک قرآن پر جمع فرمایا،باالکل سچے، کھرے، عابد شب زندہ داراورصائم النہار تھے۔اللہ کی راہ میں بے دریغ خرچ کرنے والے اور ان صحابہ میں سے تھے جن کوحضوراکرم ﷺ نے دنیاہی میں جنت کی بشارت فرمائی۔ پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو خلفائے راشدین کی حکمرانی سے سیکھناچاہئے اور ان کے طرزحکمرانی کو اپناتے ہوئے دنیامیں غلبہء اسلام کے لئے جدوجہد تیز کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان ملک میں مقاصد پاکستان کی تکمیل کی نوید ثابت ہوگی،قیام پاکستان والے جذبے کی یادیں تازہ کردیں گے،پاکستان کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیارکرچکے ہیں،ایسے میں محب وطن سیاسی قوتوں کو میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے رابطہ مہم کو تیز کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام اور پاکستان کو مشکل سے نکالنے کا عزم رکھتے ہیں، وطن عزیز کو بازیچہء اطفال نہیں بننے دیںگے، ملکی استحکام اور ملی وحدت کے لئے تمام کاوشیں اور کوششیں بروئے کارلائیں گے۔پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں عوام کی حالت بدسے بدتر ہوچکی ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے لوگوں کا جینامحال کررکھاہے ،حکمرانوں کو جواب دیناہوگا،قوم میں شعور بیدارہوچکاہے، تحریک اہلسنّت پاکستان اعلیٰ حضرت امام الشاہ احمدرضاخان فاضل بریلویؒ،قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اب ہرسچے اور محب وطن پاکستانی کی اشد ضرورت ہے ، جلد ہی ایسے اقدامات کئے جائیں گے کہ عام آدمی کی موجودہ مشکل حالات میں نہ صرف رہنمائی فراہم کی جائے گی بلکہ علماء مشائخ کے تجربے اور صلاحیت سے ان کے مسائل کو حل بھی کیاجائے گا،ہم نوجوانوں کی ایسی تربیت کریں گے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ دوسروں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری، پانی ،بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضرورتوں پر حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر عوام کی آوازمیں عملی طورپر شامل ہوکر اس کو مؤثر بنائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن