عوام ‘ ن لیگ کیلئے‘ نواز شریف جیسی قیادت ناگزیر‘ اعظم خان لوہانی


کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے صوبائی نائب صدر محمد اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ عوام اور "ن" لیگ کو چاپلوس مسخروں کی نہیں قائد محمد نواز شریف جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔ خوفزدہ مسخروں نے نواز شریف کے بیانیے کو جان بوجھ کر پس پشت ڈال کر اپنے فیوچر کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔ن لیگی ورکرز ایسے چہروں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے طویل جدوجہد کے بعد مسلم لیگ کو عوامی سطح پر شناخت دیکر ملک کی سب سے بڑی عوام پارٹی بنایا۔ لیکن چند خوفزدہ چہرے عوامی جذبات و ن لیگی ورکرز کی رائے کو نظر انداز کر کے ملک کی سب سے بڑی سیااسی پارٹی کو ملٹی نیشنل کمپنی کی طرح  ٹریٹ کر رہے ہیں۔ان مسخروں کو سمجھ آجانی چاہیئے کہ اب 70 کی دھائی کی سیاست کر نے کا وقت نہیں۔عوام اور ورکرز باشعور ہو چکا ہے۔ اب انہیں ہاری سمجھ کر فیصلے تھوپنے کا وقت نہیں۔ اعظم خان لوہانی نے قائد محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک و پارٹی کے وسیع تر مفاد میں سیاسی مسخروں اور مفاد پرستوں سے پارٹی کو نجات دلائیں۔ مخلص اور تعلیم یافتہ اصولی لوگوں کو ذمد داریاں سونپی جائیں اور مرکزی لیڈر شپ کو پابند کیا جائے کہ وہ صوبوں کے تنظیمی معاملات میں بیجا مداخلت سے باز ہیں۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ اصولی سیاست اور عوامی رائے کو مد نظر رکھ کر کیئے گئے فیصلوں سے ہی پارٹی کو عوام سطح پر مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن