کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی ڈویڑن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر غیر منصفانہ سیلز ٹیکسں 6000 کراچی کے تاجروں پر ظلم و جبر کے مترادف ہے مسلم لیگ (ق) تاجروں کے ساتھ ہر سطح پر احتجاج کریگی وزیراعظم پاکستان فی الفور کابینہ کا اجلاس بلاکر اس نوٹیفیکشن کو واپسں لیں کیونکہ یہ کراچی و تاجر دشمن عمل ہے جو کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ پہلے ہی معاشی حالات سے تنگ ہیں بجلی کے بلوں پر چھ ہزار سیلز ٹیکسں سے چھوٹے کاروبار کرنیوالے اپنا کاروبار نہیں کرسکیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر اس نوٹیفکشن واپسں لیکر کاروباری طبقے کی داد رسی کریں.
وزیر اعظم بجلی کے بلوں پر 6ہزار کا نوٹیفکشن واپسں لیں، جمیل احمد خان
Jul 25, 2022