کراچی (سٹی نیوز)اخوندزادہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین مرحوم حاجی حضرت عمر کے صاحبزادے اخوند ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری ایچ حسین اخوندزادہ نے کراچی میں جرائم کے اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عوام خوف وہراس کا شکار ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔