ہر قسم کے بلواسطہ ٹیکسیز کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں، مولانا عبدالماجد فاروقی

Jul 25, 2022


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان امن کونسل صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبدالماجد فاروقی نے کے الیکٹرک کے بل میں سیلز ٹیکس کے ظالمانہ نفاذ سمیت ہر قسم کے بلواسطہ ٹیکسیز کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلواسطہ ٹیکسیز کے نظام کو ختم کیا جائے اور بلواسطہ ٹیکسیز کے نظام کے بجائے براہ راست ٹیکسیز کے نظام کو فروغ دیا جائے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے موجودہ مہنگائی میں لوگوں کے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہے گئے ہیں اس لئے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور بلواسطہ ٹیکسیز کے نظام کے بجائے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق و سہولیات سمیت بھرپور ریلیف فراہم کرنا چاہئے وہ صوبائی امن سیکرٹریٹ میں تاجر اور مذہبی و سماجی شخصیات سے بات چیت کررہے تھے مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا کہ ملک میں ہر آدمی پیدائش سے مرنے تک بلواسطہ ٹیکس ادا کرتا ہے جو نہایت پریشانی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ امن کونسل تاجر برادری کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے اور بجلی کے بلوں سے سیلز ٹیکس کے خاتمے کے لئے ان کی پر امن جدوجہد میں شامل ہونے کا اعلان کرتی ہے ۔

مزیدخبریں