آئین مقدس ہے،سب کو تابع ہوناچاہیے :مولانا عبدالواسع

Jul 25, 2022

لورالائی (نامہ نگار) جمعیت علماء  اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے کہا  کہ آئین سب کیلئے مقدس ہے، ادارے جب تک پارلیمان اور آئین کی چھتری کے نیچے نہیں آئیں گے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمارے سامنے کوئی سیاسی حیثیت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ حکومت کو ہمارے ہدایات پر چلنا ہوگا لیکن اسطرح نہیں ہوسکتا ہم صرف پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے خط لکھ دیا تو پارلمانی لیڈر کی رائے لینا ضروری نہیں چوہدری شجاعت ملک کے ایک زیرک سیاستدان ہونے کا ایک مرتبہ پھر عملی ثبوت دیا۔انہوں نے کہا کہ 63 اے کی تشریح کے لیئے فل کورٹ بنچ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میںآصف علی زرداری پر ارکان کی خرید وفروخت کا جھوٹا الزام لگانے والوں کو شرمندگی اٹھانا پڑی پی ٹیآئی کے 186 اراکین کل اسمبلی میں موجود تھے اور انہوں نے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کیا ۔ ہمارے شدید ردعمل کے سامنے عمران خان کسی صورت نہیں ٹھہر سکتے بلکہ وہ ملک سے بھاگ جا ئے پر مجبور ہو جا ئیں گے۔

مزیدخبریں