کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پیپلزیوتھ PS-117 کے صدراور وائس چیئرمین کے امیدوارعفان صغیر نے کہا کہ سندھ حکومت محرم الحرام میں عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے سخت سیکورٹی فراہم کرے گی۔ عوام بھی سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور محرم الحرام میں امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ حکومت ، سیکورٹی ادارے اور عوام مل کرہی امن و امان برقرار رکھ سکتے ہیں۔