مکسر اور کوہک کے لوگوں کیلئے 2کشتیوں کی فراہمی

کوئٹہ ( اے پی پی) ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر )بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے تحصیل دشت کے علاقے مکسر اور کوہک کے لوگوں کو دو اسپیڈ بوٹ فراہم کردیئے گئے۔ضلع کیچ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں دشت ندی کے کنارے واقع آبادیوں کو ندی کے دوسری جا نب آنے میں شدید مشکلات آرہی تھیں۔لوگوں کی ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈی سی کیچ نے محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ دو سپیڈ بوٹ کو علاقہ مکینوں کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے تھے۔ واضح رہے ضلع کیچ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے میرانی ڈیم کا پانی اسپل وے کے ذریعے کیچ ندی کے زیریں علاقوں تک پہنچ گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن