کوئٹہ (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے سلگتے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے دیانت دار قیادت اور سابق حکمرانوں کا بلاتفریق احتساب ضروری ہے ۔ عوام کیلئے سستاانصاف اور ظالموں کیلئے کڑااحتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سود،مہنگائی ،بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی نظام کے قیام اور بدعنوانی ،لوٹ مار ،ظلم واستحصال اور عیاشیوں وشاہ خرچیوں کی ہر شکل مٹانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے علماء کرام ،عوام سمیت ہرطبقہ نظام کی تبدیلی کے لئے اسلامی نظام کے قیام کیلئے ساتھ دیں ۔