کوئٹہ(بیورورپورٹ) بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کی عدم ادائیگی مختلف امراض بالخصوص کینسر کے مریض رل گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے تحت بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سینار ہسپتال سمیت دیگر میں مختلف موذی امراض بالخصوص کینسر کی بیماری کی تشخیص کیلئے فراہم کی جانے والی فنڈز کی عدم ادائیگی سے مریض رل گئے ۔بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سینار ہسپتال میں ادویات ناپید ہوگئیں مریضوں کو 10دن کی ادویات کی فراہمی کے بعد ادویات کیلئے لوگ رل جاتے ہیں لیکن ادویات نہیں مل پاتی ، ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان انڈومنٹ فنڈز کے تحت ادویات فراہم کرنے والے میڈیکل سٹورز کے 10کروڑ روپے کے مقروض نکلے ،لوگ مریضوں کے علاج کیلئے ہسپتالوں میں خوار ہورہے ہیں ،عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان ، پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی انڈومنٹ فنڈز کی رقم کی فراہمی کیلئے احکامات دیں تاکہ مریضوں کودرپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔