مہذب اور ترقی یافتہ قومیں سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کررہی ہیں: افغان قومی موومنٹ

کوئٹہ(بیورورپورٹ) افغان قومی موومنٹ کے صدر احمدخان سے امان اللہ افغان کی قیادت میں وفد نے افغان ہاؤس غازی قلعہ میں ملاقات کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں  نے کہا ہے کہ ملک میں آج بھی پشتون قوم تیسرے درجے کی زند گی گزارنے پر مجبور ہیں دنیا کی مہذب اور ترقی یافتہ قومیں نئی ٹیکنالوجیز اور ایجادات کے تجربے کر کے اپنے ملکوں کو اکیسویں صدی کی چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیںلیکن ہمارے ہاں الٹی گنتی کے  فارمولے سے کام لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض ناقص العقل قیادتیں اب بھی اغیار کی چالاکیوں اور مکاریوں اور پشتون قومی ا ہداف سے روگردانی کر کے مفادات کو ترجیع دینے میں مصروف ہے۔ پشتون قوم و مذہب پرستوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ اپنے مفادات کیلئے مصروف ہیں یا قوم کو حالیہ بد حالی سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن