کوئٹہ(بیورورپورٹ) جمعیت علما اسلام (نظریاتی )ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولٰنا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی نائب امیر مولٰنا خدائے نظر ناظم دوئم مولٰنا محمد ابراہیم سیکرٹری اطلاعات مولٰنا رحمت اللہ حقانی سالار حاجی ممتاز نے کہا کہ بجلی کے بھاری بل اور بجلی کی بل میں ناروا ٹیکسز سے عوام کی خون کو نچوڑا جارہا ہے ایک طرف مہنگائی دوسری طرف آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا لوگ دو وقت کی روٹی پوری کرے یا بجلی کے بل ادا کرے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہزاروں روپے ناروا ٹیکسز کی وصولی عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا دینے کی مترادف ہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے استحصالی اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں پر خاموشی جرم ہے ملک ظالمانہ پالیسیوں سے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی قریب ہے ملک دیوالیہ ہونے میں سری لنکا سے بھی بدتر ہو رہا ہے ملک بچانے والے کے لاڈلے اقتدار تک پہنچتے ہی مہنگائی نظر نہیں آرہی۔