کوئٹہ ( اے پی پی ) لورالائی پروجیکٹ پاکستان اور ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی کے توسط سے سلیمان خیل گراونڈ لونی آباد لورالائی میں ایچ پی ایل پروجیکٹ پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی مقابلے ہوئے جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی سیدظفراللہ شاہ تھے جن کے ہمراہ ایچ پی ایل کے بانی حاجی ہاشم سلیمان خیل اور محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ، سیکرٹری اللہ نور ملاخیل نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پرہجوم تماشائیوں کی موجودگی میں افتتاحی مقابلے میں لورالائی کی دو بہترین ٹیمیں لالا شہید اور بوریوال سپورٹس آمنے سامنے تھیں ، ابتدائی میچ میں لالاشہید نیبوریوال اسپورٹس کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی ۔
لورالائی میں ایچ پی ایل پروجیکٹ پاکستان سپرلیگکاافتتاح
Jul 25, 2022