گوجرانوالہ :لمبی سکن وائرس کے پھیلائو میں تیزی،قیمتی جانو ر متاثر

Jul 25, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ شہر اور اس کے گردونواح میں لمبی سکن وائرس کے پھیلائو میں تیزی ، کسانوں کے قیمتی جانو ر وائرس سے متاثر ہونے لگے ، انتظامیہ کی طرف سے تاحال وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کیے گئے ، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر اور اس کے گردونواح کے دیہاتوں میں لمبی سکن وائرس کے پھیلائو میں تیزی آنے لگی ہے جس سے وزیر آباد ، نوشہرہ ورکاں ، کامونکی ، قلعہ دیدار سنگھ سمیت دیگر دیہی علاقوں میں کسانوں کے قیمتی جانور وائرس سے متاثر ہو کر مرنے لگے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وائرس کی روک تھا م کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جا رہے جس سے کسان بھی شدید پریشان حال دیکھائی دیتے ہیں ، محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ بھی دیہی علاقوں میں نظر نہیں آتا ویٹرنری جانور کی نس بندی پر مامور عملہ منہ مانگے پیسے لیکر مویشیوں کو ویکسین لگارہا ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مسلسل عدم توجہ ہمارے مویشیوں کی جان لے رہی ہے اس وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت او ر ضلعی انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے اگر ایسا ہی رہا تو کسانوں کے گھر کا چولہا بجھنے میں وقت نہیں لگے گا ۔

مزیدخبریں