نااہل، غیر تربیت یافتہ پولیس اہلکار،گوجرانوالہ میںڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی وارداتیں رکنے کانام نہیں لے رہیں یہ وراداتیں اب لاکھوں نہیںکروڑوں روپے لوٹنے کی ہیں ضلع میں شاید ہی کوئی تھانہ ہو جسکی حدود میں تسلسل سے ایسی واراداتیں رپورٹ نہ ہو رہی ہوں ،اسکی سب سے بڑی وجہ تھانوں میں نااہل غیر تربیت یافتہ اوررشوت خور ایس ایچ اوز اور دیگر عملہ کی تعیناتی ہے، تھانوں تعینات تفتیشی افسر مال اکٹھا کرنے میں مشغول رہنے لگے۔ تھانے کی سٹیشنری سے لے کر افسروں کے دیگر اخراجات کو پورا کرنے کی ذمہ داری انہی تفتیشی افسروں پرہے چنانچہ وہ ملزموںسے بلا خوف و خطر خرچہ تفتیش اور دیگر بہانوں سے نذرانہ طلب کرتے ہیں، حال ہی میںفریقین کو آمنے سامنے بٹھا کر مرغوں کی طرح لڑانے کے نتائج ایک کانسٹیبل کی شہادت کی صورت میں نکلے ہیں جہاں فریقین کامجمع تفتیش میں پیش ہونے کے لئے اکٹھا ہوا تھا اور وہاں انکی جھڑپ میں گولی چل گئی ،۔دوسری طرف ہائیکورٹ پیشی کے نام پر جھوٹ بول کر سارا دن تھانوں سے غائب رہتے ہیں، تھانوں میںسائلین کے ساتھ بدکلامی اور ملزموں کے ساتھ ساز باز ،مدعیان کو صلح پر مجبور کرنا اور تھانوں کے چکر لگوا کر ذلیل و خوار کرنا معمول ہے شہریوں کے مطابق بعض نام نہاد ماڈل تھانوں میں تعینات انتہائی بداخلاق ایس ایچ اوز جنہیں شریف شہریوں اور خواتین سے بات تک کرنے کی تمیز نہیں وہ مدعیان کو صلح کے لئے مجبور کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...