زرادری نے آئین، جمہوریت اور عوام کیلئے تاریخی کردار ادا کیا: طارق نوید

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) سینئرضلعی رہنما پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرادری نے آئین، جمہوریت اور عوام کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشیاں مناتی رہی فیصلے میں پارٹی سربراہ کو آمریت کے اختیارات دے دیئے گئے تھے آج اسی فیصلے کو بطور ہتھیار استعمال کرکے آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی جیتی ہوئی بازی کو الٹا کر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے واحد عوامی سیاست دان ہیں عمرانی ٹولہ اقتدار کی حوس میں ریاستی اداروں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا کر عوام میں انتشار پھیلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے سیاسی دانشمندی سے عمران نیازی کا بیانیہ دفن کر دیا،سیاسی بساط پلٹنے سے تحریک انصاف کے اوسان خطا ہو چکے ہیں صدر آ ضف علی زرداری پر ارکان اسمبلی خریدنے کے گھٹیا الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اور محسن جمہوریت آصف علی زرداری کیخلاف زبان درازی کرنیوالے معافی مانگیں۔

ای پیپر دی نیشن