ملک میں لسانی تعصبات کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں:منظور احمد

 جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)سجادہ نشین اویسیہ نقشبندیہ صاحبزادہ پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ لسانی مذہبی و علاقائی تعصبات کے ذریعے ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں اور سیکولرازم کے پیروکار مملکت خداداد پاکستان کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہیں، مذہبی قوتوں کو متحد ہو کر ان سازشوں کا راستہ روکنے کیلئے مشترکہ مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،صاحبزادہ پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا کہ پاکستان مخالف سازشی عناصر ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے درپہ ہیں اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک میں سیکولر و لبرل ازم کے پرچار کی آزادی جبکہ قرآن و سنت کی صریحاً مخالفت کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرتی و گھریلو کلچر کو تباہ کیا جارہا ہے اسلامی نظریاتی کونسل اور ہمارے مقتدر ادارے قرآن و حدیث کو اپنا دستور و منشور مانتے ہوئے اسے صحیح معنوں میں فی الفور ملک میں نافذ کریں اسی سے ہم اپنے معاشرے کو حقیقی معنوں میں اسلامی طرز عمل میں ڈھال سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن