کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: اے ڈی چوہدری

فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ کر انکی حق آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، پوری دنیا کے مسلمان بالخصوص ہم پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم کشمیرکی آزادی تک اپنے بھائیوں کی تحریک آزادی میں بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے ان شاء اللہ فتح و نصرت کشمیری حریت پسندوں کا مقدر بنے گی، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ تمام مہذب ممالک کشمیریوں کی واضح حمایت کریں اور انسانی حقوق کی پاسداری کی خاطر اپنا کردار ادا کریں ، مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے بھارتی سفاک فوج کشمیریوں کے خون کی ہولی کھیل رہی ہے جو بنیادی حقوق کی کھلی نفی ہے، انہوں نے کہا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے بھارت اپنے کھٹیا عزائم کی تکمیل سے باز آجائے اور کشمیریوں کا حق ؒخود ارادیت دے ورنہ اپنے عبرتباک انجام کیلئے تیار رہے بھارت کا حشر بھی روس سے مختلف نہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی سمیت بھارت کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر رہ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...