قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصورکے نواحی علاقے راجہ جنگ میں دو بچوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پرورثاء کاتھانہ راجہ جنگ کا گھراؤ،ایس ایچ او کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا۔قصور کے نواحی علاقے راجہ جنگ میں چندروزقبل قتل ہونے والے دو بچوں مبشراور عدم کے قاتلوں کوپولیس گرفتار کرنے کے بجائے رشتہ داروں اور عزیزوں کو حراساں کرنے لگی۔جس کے خلاف ورثائ اور اہل علاقہ نے رائیونڈ روڈ بلا ک کرکے پولیس کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ساتھ ہی پولیس تھانہ رجہ جنگ کا گھراؤ کیا اور ایس ایچ او کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا،ورثاء اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کا رویہ سائیلین سے ناقابل برداشت ہے پولس قاتلوں کو گرفتار کرکے کے بجائے بچوں کے ورثاء اور عزیزواقارب کو حراساں کرکے ان کو گرفتار کررہی ہے ہماری شنوائی نہیں ہورہی