بھکھی(نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی رہنما حاجی عبدلرزاق انصاری نے کہا ہے کہ پاکستا ن خطہ میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ سمیت خطہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کی خاطر ہمیشہ کردار ادا کرتا آیا ہے، شدت پسندی و شر پسندی کے تدارک کی خاطر جو کردا ر پاکستان نے ادا کیا اور انسانیت دشمن عناصر کے خلاف جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں اسکی دوسری کوئی مثال موجود نہیں جو پاکستانی عوام کے امن پسند اور انسانیت دوست ہونے کی واضح دلیل ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی رزاق نے کہا کہ پاکستان ایک عرصہ سے معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے ملکی ترقی کا عمل سست اور عوامی ریلیف کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے جس کے باوجود پاکستانی قوم پر عزم ہے اور ملکی استحکام کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شاء اللہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور عالم اسلام کا فخر بن کر دنیا میں امت مسلمہ کی قیادت کرے گا، انہوں نے کہا کہ کسی طرح کے انتشار کی پاکستانی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں قومی وحدت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے جس کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔