لاہور قلندرز انتظامیہ نے نمیبیا ٹورنامنٹ کو نوجوانوں کیلئے اہم قرار دیدیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے نمیبیا کے ٹورنامنٹ کو نوجوانوں کیلئے اہم قرار دیدیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے بتایا کہ نمیبیا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ملک کی قومی ٹیم کے علاوہ بھارت سے بنگال اور پاکستان سے لاہور قلندرز کے قلندرز  ہائی پرفارمنس سینٹر کی ٹیم حصہ لے گی ،ایک ٹیم ساؤتھ افریقہ کی بھی ہے۔ کلاس آف 22 کے کھلاڑی 25 اگست کو نمیبیا روانہ ہوں گے، کھلاڑی یکم ستمبر سے چار ٹیموں کے ٹورنا منٹ میں حصہ لیں گے،  بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے علاوہ نمیبیا کی قومی ٹیم حصہ لے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سطح کے ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک شاندار موقع ہے، انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور انہیں ایکسپوژر بھی ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن