فیفا ورلڈ کپ، سٹیڈیمز کی حفاظت کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ2022 ء کے دوران فٹ بال سٹیڈیمز کو ممکنہ حملوں سے بچانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فورٹیم ٹیکنالوجیز قطر کی وزارت داخلہ کیساتھ ایک معاہدے کے بعد انٹرسیپٹر ڈرون فراہم کریگی تاکہ فٹبال گرائونڈ اور اطراف کے مقامات پر دوسرے ڈرونز سے ممکنہ حملوں کو روکا جا سکے۔فورٹیم ڈرون دیگر ڈرونز کو سٹیڈیم کے قریب نیچے لائیں گے اور منتقل کریں گے جو سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتے ہیں۔ڈرون بنانے والی کمپنی نے مبینہ طور پر کہا کہ معاہدہ عام طور پر ممکنہ ڈرون حملوں کے خطرے کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکہ میں قائم کاروبار کا کہنا ہے کہ اس نے دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کیے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنے سسٹم کے پورٹیبل ورژن یوکرائن کو عطیہ کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...