قومی انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ آج سے کراچی میں کھیلی جائے گی

Jul 25, 2022

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بارہ ٹیموں کے مابین نیشنل انڈر 19چیمپئن 25جولائی سے 23اگست تک کراچی میں جاری رہیگی۔ دو روزہ کرکٹ کی طرز پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کا فائنل یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کا فائنل تین روز پر مشتمل ہوگا جو 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ  میں شامل ٹیموں کو دو مختلف گروپس پول اے اور پول بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام ایسوی ایشنز کی بلیوز ٹیمیں پول اے اور وائٹس پول بی میں شامل ہیں۔ ایونٹ کے میچز 6 مختلف وینیوز، یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، راشد لطیف اکیڈمی، این بی پی سپورٹس کمپلیکس، ٹی ایم سی گرائونڈ، کے سی اے سٹیڈیم اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کی گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں شریک تمام 12 سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں