پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا: شاداب خان

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ گروئن انجری 2018 میں ہوئی تاہم میں کھیلتا رہا، ورلڈکپ 2019 سے قبل ہیپاٹائٹس ہوا اور پھر بہت مشکل سے ورلڈکپ کھیلا، اب بالکل فٹ ہوں، چار ماہ سے کھیل رہا ہوں لیکن ری ہیب بھی ساتھ چل رہا ہے۔ اب انجری کا شکار نہیں ہونا کیونکہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ آرہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تاہم ابھی میری جگہ ٹیسٹ سکواڈ میں بنتی نہیں ۔ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا کیونکہ پڑھتا لکھنا نہیں آتا تھا۔  چاہتا ہوں کہ بیٹنگ میں اوپننگ بھی کروں ، آسٹریلیا میں سپنر کو باونس ملتا ہے تاہم گیند سپن نہیں ہوتی۔ شاہدآفریدی کیساتھ کھیلنے کی خواہش رہی ہے، پاکستان‘ بھارت میچ کا ورلڈکپ میں پریشر نہیں ۔سٹیو سمتھ کے ساتھ نام ملانا بالکل غلط ہے اور پرفارمنس نہ ہو تو تنقید تو ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...