ن لیگ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر بوکھلاہ ٹ کا شکار ہوگئی:مظفر محمود

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانامظفر محمود خاں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر بوکھلاہٹ اور بد حواسی کا شکار ہوگئی ہے (ن) کے رہنمائوں کا نظریہ اور بیانات سے واضح ہوگیا ہے کہ اقتدار کے حصول کیلئے وہ ہر حربہ اور کارڈ کھیلنے کو تیار ہوتے ہیں مریم نواز کا فیصلہ نہ ماننے کا بیان خواجہ سعد رفیق کا الیکشن نہ جانے کا اعلان اور طلال چودھری کی طرف سے سیاسی لڑائی لڑنے کا اعلان قوم کی توہین ہے اور اداروں پرعدم اعتماد کامظہر ہے 12 سیاسی جماعتوں کو عمران خان فوبیاہوگیا ہے سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنایا تو لیگی حواسہ باختہ ہوکر ملک اور قوم کیخلاف اول فول باتیں کررہے ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی رانا مظفر محمود خاںنے کہاکہ ضمنی الیکشن ایک ٹریلر تھا اصل فلم تو آئندہ انتخابات میں عوام انہیں دیکھائیںگے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...